اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لاڑکانہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ اٹھارہ اکتوبر کو کراچی سے حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کریں گے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ان کی تحریک کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی حکومت اور ان کے سہولت کاروں کو گھر بھیج دیا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا سونامی اور ٹیکسوں کا طوفان کھڑا ہے لیکن حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی۔انہوں نے عوام دوست معاشی پالیسی بنانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے والی حکومت صرف پیپلزپارٹی بناسکتی ہے اور عوام دوست معاشی پالیسی صرف ہمارے پاس ہے۔
/129
15 اکتوبر 2019 - 05:23
News ID: 982685
پاکستان پیپلزپارٹی نے اٹھارہ اکتوبر سے تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔